کمشنر مظفرآباد وادی نیلم میں اراضی معاملات میں ردوبدل کانوٹس لیں‘حاجی جمشید میر

اکتوبر کو کھلی کچہری انعقاد نہ کراکر انتظامیہ نیلم نے کمشنر مظفرآباد کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے

جمعہ 16 نومبر 2018 12:40

شاردہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ حاجی جمشید میر نے کہاہے کہ کمشنر مظفرآباد وادی نیلم میں اراضی معاملات میں ردوبدل کانوٹس لیں،مالکانہ اور شاملات کے حقو ق سے زمینداروں کو محروم کیاجارہاہے ، 27 اکتوبر کو کھلی کچہری انعقاد نہ کراکر انتظامیہ نیلم نے کمشنر مظفرآباد کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے ، بالائی وادی نیلم کے عوام کمشنر مظفرآباد کا27 اکتوبر کھلی کچہری کے حکم کے منتظرتھے ، عمائدین علاقہ نے کرپشن ، ناانصافیوں کے شواہد اکھٹے کیئے ہیں، کچھ سرکاری آفیسران / ملازمین عوام کو خوار اور حکومت کوبدنام کرنے کے درپے ہیں۔

عوام کو لٹنے دینگے نہ حکمرانوں کو بدنام ہونے دینگے ، کمشنر مظفرآباد چوہدری امتیاز کھلی کچہری کے انعقاد کاوعدہ وفاء کریں ۔

(جاری ہے)

حاجی جمشید میر نے کہاکہ وادی نیلم میں کچھ بیوروکریٹس /سرکاری ملازمین عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جو حکومتی بدنامی کاسبب بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر مال کی زمین کے وارثہ کو شاملات سے محروم کررہے ہیں جو ناانصافی ہے جس کی تلافی کمشنر مظفرآباد چوہدری امتیاز سے کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری امتیا ز سے شاردہ کھلی کچہری کاوعدہ یاد دلاتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ وادی بھر میں مالکانہ حقو ق پر شاملات کو ردوبدل کرکے ناانصافی کی جارہی ہے ۔ جو بدترین ظلم ہے انہوں نے کہاکہ ہم ایسے عناصروں کو محاصبہ کرینگے جو عوام کو لوٹ رہے ہیں اور سیاسی قیادت کو بھی بدنام کروارہے ہیں ا ن کا قبرتک پیچھا کرین گے ۔

متعلقہ عنوان :