خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام فری میگا میڈیکل کیمپ ،فری آئی کیمپ (کل)لگایاجائے گا

جمعہ 16 نومبر 2018 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) خدمتِ عوام ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) کے بانی و چیئرمین و ممتاز سماجی کارکن زاہد رحیم نے مفت آئی کیمپ اوربلڈ شوگر و ہیپاٹائٹس کیمپ مورخہ18 نومبر 2018 بروز اتوار صبح 9 بجے تا 1 بجے بمقام کریسینٹ پبلک اسکول نزدپی ایس او پٹرول پمپ انڈس مہران ملیر کراچی میںآدم جی آئی ہسپتال دھوراجی کے تعاون اور حمید ایجوکیشن فائونڈیشن ، روٹری کلب آف کراچی سی ویو ، سوف فارما کے اشتراک سے 35 واںمفت آئی ، میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا ہے جس میںآدم جی آئی ہسپتال دھوراجی کے ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے اور تمام مستحق مریضوں کا مفت موتیا کا آپریشن بمعہ لینس آدم جی آئی ہسپتال میں کیا جائے گا جبکہ ضرورتمند مریضوں کو عینک اور ادویات بھی دی جائیں گی اور تمام موتیا کے مریضوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ممتاز سونو لوجسٹ ڈاکٹر وسیم ہاشم جگر ، گردہ و معدے کا الٹرا سائونڈ مفت کریں گے اور ڈاکٹر حماد شاہ ہڈیوں کے بھر بھرا پن (بی ایم ڈی ٹیسٹ ) کریں گے ۔ضرورتمند مریضوں کا بلڈ گروپ /بلڈ شوگر ٹیسٹ مفت کیا جائیگا ۔اس میڈیکل کیمپ کے مہمان خصوصی سید نیر رضا چیئر مین ڈی ایم سی کورنگی ہونگے جبکہ دیگر سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات بھی کیمپ کا دورہ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :