شاسلام آباد ایئرپورٹ پرسعودی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

جمعہ 16 نومبر 2018 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) ایئرپورٹ پر سعودی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا اورتمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ایئرلائن کی پروازایس وی 3720 جدہ سے اسلام آباد آئی تھی، لینڈنگ کے دوران جہازکا ٹائر پھٹ گیا لیکن پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہازکوروک لیا۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے دوران تمام مسافراورعملہ محفوظ رہے تھے۔ جہازکی مرمت تک پرواز کواڑان بھرنے سے روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :