ٹیسٹ کرکٹر اور پی سی بی کے ریفری انوار خان کی اہلیہ کی مغفرت کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

جمعہ 16 نومبر 2018 18:22

ٹیسٹ کرکٹر اور پی سی بی کے ریفری انوار خان کی اہلیہ کی مغفرت کے لئے دعائیہ ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سابق وائس پریذیڈنٹ، ٹیسٹ کرکٹر اور پی سی بی کے ریفری انوار خان کی اہلیہ جن کا امریکہ کے شہر شیکاگو میں گذشتہ روزانتقال ہوگیا تھا ان کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کراچی پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم ، ارشد حسین ،عظمت اللہ خان ،انورفاروقی ،ابوزر امرائو ، سعید آزاد، علیم خان موسی ، ساجد علی ،سلیم انور ، خالد پراچہ ، عارف بھوپالی ، اور دیگر نے شرکت کی اور اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبروجمیل عطاکرے آمین۔

(جاری ہے)

درین اثنا کے بی بی اے کے صدر غلام محمدخان کے ایچ اے کے گلفراز احمدخان ، پی آئی ایچ کے زاہد شہاب سا بق انٹرنیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی انور سعید،فصیح الرحمن ،سمیرسلیم ،سرفراز احمد خان نے بھی تعزیت کی۔