ہماری توجہ بلوچستان میں نظام بنانے اور ڈلیورکرنے پرہے،جام کمال خان

ْصوبے میں پانی کے مسائل اورمعیار تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،وزیرا علی بلوچستان

جمعہ 16 نومبر 2018 18:47

ہماری توجہ بلوچستان میں نظام بنانے اور ڈلیورکرنے پرہے،جام کمال خان
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) وزیرا علی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہماری توجہ بلوچستان میں نظام بنانے اور ڈیلیورکرنے پرہیں، صوبے میں پانی کے مسائل اورمعیار تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی آف آئی ٹی اینڈ مینجمنٹ سائنسزکے دورے کے موقع پر کہی، وزیراعلی نے یونیورسٹی میں اساتذہ اور طلباء و طالبات سے ملاقات کی،اس موقع پر وزیر علی نے صوبے کے مختلف مسائل کے حوالے سے طلباء و طالبات کے سوالوں کے جواب بھی دئیے، وزیر اعلی نے بتایاکہ بلوچستان کے بہت سارے مسائل ہیں، صوبے میں پانی کامسئلہ اس وقت سب سے اہم ہے، صوبے میں پہلے اس حوالے سے بہت سے منصوبے بنے،انہوں نے بتایاکہ ہمیں اپنے معیار تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہم نے اپنے بچوں کو اگر 10،15سالوں میں معیاری تعلیم دی تو یہ مستقبل کیلئے بہت اچھاہوگا، معیاری تعلیم دینے سے ہمیں مستقبل کیلئے بہترین ہیومین ریسورس مل سکے گا،جام کمال خان نے مزید کہا کہ ہماری توجہ بلوچستان میں نظام بنانے اور ڈیلیورکرنے پرہیں۔