کراچی،پاکستان سکھ کونسل کے 3 رکنی وفد کی رمیش کمار کی قیادت میں کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ سے ملاقات

جمعہ 16 نومبر 2018 22:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان سکھ کونسل کے 3 رکنی وفد نے رمیش کمار کی قیادت میں کل کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ سے کراچی پولیس آفس (KPO) میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں *بابا گرونانک کے 549 یوم پیدائش* کے سلسلے میں مورخہ 21 تا 23 نومبر تک باباگرو نانک دربار، سوامی نارائن ٹیمپل میں مذھبی رسومات کے حوالے سے تقریبات منعقد کرنے کے بارے میں آگاہ کیا اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی استدعا کی جس پر کراچی پولیس چیف نے موقع پر ہی ایس ایس پی سٹی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ملاقات کے اختتام پر شرکاء نے ڈاکٹر امیر احمد شیخ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تحفتاً گرو صاحب کا *سروپا* پیش کیا۔