پاور ڈویژن نی6 ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بجلی کے موجودہ واجبات کی سو فیصد وصولی، شعبہ کے مالی وسائل کو بہتر بنانے کیلئے 83 ارب 20 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کا ہدف دیدیا
ْاہداف کے حصول کیلئے زائد بلنگ یا کوئی غیر منصفانہ طریقہ اختیار نہ کیا جائے، عمر ایوب خان بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف پنجاب اور خیبرپختونخوا میں قائم صوبائی ٹاسک فورس کی مدد سے سخت کارروائی کی جائے، تمام چیف ایگزیکٹو افسران بجلی چوری کیخلاف مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کریں ،اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں کی جائیں،وفاقی وزیر کی ہدایت
جمعہ 16 نومبر 2018 23:15
(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی، پیپکو کے حکام، متعلقہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران اور پاور ڈویژن کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرانے واجبات کو 31 اکتوبر 2018ء کی تاریخ تک منجمد کرنے اور نیپرا کے اہداف کے مطابق لائن لاسز میں کمی لانے اور موجودہ بلوں کی سو فیصد وصولی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی کہ بجلی کی چوری کا خاتمہ کیا جائے، بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف پنجاب اور خیبرپختونخوا میں قائم صوبائی ٹاسک فورس کی مدد سے سخت کارروائی کی جائیاور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ نادہندگان کنڈے کے ذریعے بجلی استعمال نہ کر سکیں اور ان کیخلاف بلاخوف اور بلالحاظ آپریشن تیز کیا جائے۔ اجلاس میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو مخصوص اہداف تفویض کئے گئے جن کے تحت لیسکو جون 2019ء تک 25 ارب روپے کی اضافی وصولیوں کو یقینی بنائیگی جبکہ پرانے واجب الادا بلوں کی وصولی کیلئے اقدامات کریگی اور لائن لاسز ایک فیصد تک کم کریگی۔ فیسکو جون 2019ء تک 2 ارب روپے اضافی وصول کریگی اور ایک فیصد لائن لاسز میں کمی لائے گی۔ گیپکو تین ارب روپے کی اضافی وصولی کو یقینی بنائیگی اور لائن لاسز میں ایک فیصد تک کمی کریگی۔ آئیسکو پرانے واجبات کی وصولی کے ذریعے 2 ارب روپے کے اضافی واجبات وصول کرے گی اور لائن لاسز کو نیپرا کی طرف سے مقرر کردہ ہدف 8.65 فیصد تک لائے گی۔ میپکو لائن لاسز میں نیپرا کے مقرر کردہ ہدف 15 فیصد تک کمی کریگی اور 10 ارب 20 کروڑ روپے کی اضافی وصولی کو یقینی بنائیگی اس کے علاوہ پرانے واجبات بھی وصول کرے گی۔ پیسکو لائن لاسز میں 4 فیصد تک کمی اور اضافی 41 ارب روپے جمع کرنے کیساتھ ساتھ پرانے واجبات بھی وصول کریگی، پیسکو دو ماہ کے اندر کنڈوں کے خاتمہ کو یقینی بنائیگی اور اس مقصد کیلئے متعلقہ ایس ڈی او، ایکسین اور ایس ای ذمہ دار ٹھہرائے جائینگے۔ سی ای او پیسکو صارفین میں آگاہی مہم شروع کریں گے، صارفین کے غلط بلوں کی درستگی کی جائیگی اور واجبات کی ادائیگی کے فوری بعد میٹر نصب کئے جائیگے، ان اقدامات سے ان علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کے دورانیہ میں بھی کمی لانے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے ہدایت کی کہ اہداف کے حصول کیلئے زائد بلنگ یا کوئی غیر منصفانہ طریقہ اختیار نہ کیا جائے اور اس سلسلہ میں جائنٹ سیکرٹری پاور فنانس، فنانس ڈویژن و پیپکو نگرانی کا جامع طریقہ کار وضع کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام چیف ایگزیکٹو افسران بجلی چوری کیخلاف مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے اور اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.