ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہزارہ ڈویژن میں دو ماہ کے دوران 248 غیر قانونی کلینک، لیبارٹریوں اور میٹرنٹی ہومز کو سیل کیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:41

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہزارہ ڈویژن میں دو ماہ کے دوران غیر رجسٹرڈ ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 248 کلینک لیبارٹریوں اور میٹرنٹی ہومز کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن گذشتہ دو ماہ کے دوران ہزارہ ڈویژن کے چار اضلاع میں غیر رجسٹرڈ ہسپتالوں اور عطائیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ضلع ہری پور میں میں 60، ضلع ایبٹ آباد میں 85، ضلع مانسہرہ میں 65 اور ضلع بٹگرام میں 38 غیر قانونی کلینکس اور میٹرنٹی ہومز کو سیل کیا ہے۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ ہسپتالوں اور کلینکس کے خلاف آئندہ بھی کارروائی جاری رہے گی، کسی کو بھی غیر قانونی طریقہ سے کلینکس اور ہسپتال کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہم انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :