عوام کی جانب سے بھاری مینڈیٹ کا صلہ علاقہ بھر میں ترقیاتی سکیموں کی صورت میں دیں گے، نوابزادہ فرید

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:41

عوام کی جانب سے بھاری مینڈیٹ کا صلہ علاقہ بھر میں ترقیاتی سکیموں کی ..
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) مانسہرہ کے حلقہ پی کی33- سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ فرید نے کہا ہے کہ عوام نے جس طرح جوش و جذبہ سے الیکشن میں ریکارڈ ووٹ دیکر انہیں کامیاب کروایا، انشاء الله اسی جذبہ سے وہ عوام کی بھرپور خدمات کر کے حلقہ کی تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بیلہ ٹینڈ میں پی ٹی آئی رہنما مبارک خان کی رہائش گاہ پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ میں لنک روڈز، پانی کی سکیموں، صحت و تعلیم کے مسائل کے حل کیلئے ترجیح بنیادوں پر لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے، جلد ان سکیموں پر آپ کو عمل درآمد ہوتا ہوا نظر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں بھاری مینڈیٹ دیا ہے اور ہم بھی انہیں اس کا صلہ علاقہ بھر میں ترقیاتی سکیموں کی صورت میں دیں گے، حلقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔