وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے بھر میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت
لوگوں کے زیادہ تر مسائل زمینوں سے متعلق ہیں۔ لینڈ کمپیوٹرائزیشن سے حقداروں کا تعین ہو سکے گا۔ پورے عمل میںشفافیت آئے گی اور انصاف کاعمل سہل ، آسان اور تیز تر ہوجائے گا،وزیراعلی خیبرپختونخوا
ہفتہ 17 نومبر 2018 18:20
(جاری ہے)
اجلاس میں وزیر مال شکیل احمد خان، چیف سیکرٹری کامران بلوچ،انتظامی سیکرٹریز اور کمشنر ملاکنڈ نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تمام اضلاع میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اجلاس کوبتایا کہ جن اضلاع میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل پرائیوٹ اداروں کو ادائیگی نہ ہونے سے رکا ہوا تھا، اب ان پرائیوٹ فرمز کو فنڈز ادا کر دیئے گئے ہیں اور اضلاع میں جہاں پر لینڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے رکا تھا اب جلد از جلد یہ عمل مکمل ہو جائیگا۔محمود خان نے ہدایت کی کہ لینڈ کمپیوٹرائزیشن سے عوام کوزمینوں کے مسائل میں سہولت پیدا ہو گی اور ان کو انتقالات میں پیچیدگیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس کو بتایا کہ ریونیو بورڈ میں تعیناتیاں اور ٹرانسفرز میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی اور ان میں عوامی مفاد کو مد نظر رکھنا ضروری ہے جس سے ادارہ اور صوبہ ترقی اور جدیدیت کی جانب گامزن ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.