قومی اتھلیٹکس چمپئن شپ (کل) سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

ہفتہ 17 نومبر 2018 19:03

قومی اتھلیٹکس چمپئن شپ (کل) سے اسلام آباد میں شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی اتھلیٹکس چمپئن شپ (کل) جمعہ سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگی، پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں، ایونٹ میں شریک مردوخواتین ایتھلیٹس ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، لانگ جمپ، ہیمر تھرو، جیولین تھرو، شارٹ پٹ، ڈسکس تھرو، 100 میٹر دوڑ ، 200 میٹر دوڑ، 400 میٹر دوڑ، 800 میٹر دوڑ، 15 سو میٹر دوڑ اور 5 ہزار میٹر دوڑ، 4X100 میٹر ریلے، 4X400 میٹر ریلے، 100 رکاوٹوں کی دوڑ، 110 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ اور 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ 18 نومبر تک جاری رہے گی، اس سے قبل گذشتہ ماہ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جونیئر اینڈ یوتھ اتھلیٹکس چمپئن شپ میں اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے جونیئر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔