نیب نے خواجہ سعد رفیق کو گرفتار کرنے کیلئے درخواست دائر کردی

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خواجہ برادران کو دی جانے والی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی جائے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 نومبر 2018 20:51

نیب نے خواجہ سعد رفیق کو گرفتار کرنے کیلئے درخواست دائر کردی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17نومبر 2018ء) نیب نے خواجہ سعد رفیق کو گرفتار کرنے کیلئے درخواست دائر کردی، درخواست میں اسدعا کی گئی ہے کہ خواجہ برادران کو دی جانے والی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔

خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کرپشن کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان تھا۔ تاہم خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے خطرہ بھانپتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ سے فوری ضمانت قبل ازا گرفتاری حاصل کر لی تھی۔ بعد ازاں خواجہ برادران نے اپنی قبل از گرفتاری ضمانت میں ایک مرتبہ توسیع بھی کروائی۔

(جاری ہے)

تاہم اب نیب نے بھی خواجہ برادران کو ہر صورت گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں نیب نے خواجہ سعد رفیق کو گرفتار کرنے کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔ نیب نے خواجہ برادران کی گرفتاری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں اسدعا کی گئی ہے کہ خواجہ برادران کو دی جانے والی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی جائے۔ اگر لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی جاتی ہے تو پھر اس صورت میں نیب دونوں بھائیوں کو فوری گرفتار کر لے گا۔