ن لیگ کے ٹکٹ دینے کی لالچ میں بزرگ خاتون سے ہزاروں روپے ہتھیا لیے

معمرخاتون نے محمد نوازشریف سے پارٹی ٹکٹ کے لئے دی گئی رقم واپس کرنے کی درخواست کر دی

muhammad ali محمد علی اتوار 18 نومبر 2018 01:42

ن لیگ کے ٹکٹ دینے کی لالچ میں بزرگ خاتون سے ہزاروں روپے ہتھیا لیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف سے معمرخاتون تحصیل ممبر راولپنڈی میونسپل کارپوریشن آپا زبیدہ نی پارٹی ٹکٹ کے لئے دی گئی رقم واپس کرنے کی درخواست کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سابق وزیر اعظم احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو اس موقع پر آپا ذبیدہ نے ان سے کہا کہ ایم پی اے کی خصوصی نشست پرپارٹی ٹکٹ کیلئے انہوں نے اپنی تمام جمع پونجی کے علاوہ ادھارکی رقم سے 75ہزارروپے پارٹی کو دیے اب مالی حالات سخت کسمپرسی کا شکارہیں،ٹکٹ فیس واپس کی جائے جس پر سابق وزیر اعظم نے فیس واپسی کے لیے پرویزرشیدکے ذریعے یقین دہانی کرادی۔

متعلقہ عنوان :