نائجرمیں فرانس کا ڈرون طیارہ دوران لینڈنگ گر کر تباہ

نیامی کے فوجی اڈے سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ڈرون طیارے کا ملبہ مل گیا،تحقیقات جاری

اتوار 18 نومبر 2018 11:10

میامی /پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) فرانسیسی فوج کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ افریقی ملک نیجر میں گرکر تباہ ہوگیا۔ طیارہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم حکام اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق فرانسیسی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ان کا ریپر ماڈل کا ایک ڈرون طیارہ نیامی کے ہوائی اڈے کے قریب گر کرتباہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی فورج کے ترجمان کرنل پیٹرک شٹایگر نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈرون طیارے لینے لینڈنگ کی کوشش کی۔ اس حادثے میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ نیامی کے فوجی اڈے سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ڈرون طیارے کا ملبہ مل گیا۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔خیال رہے کہ انٹیلی جنس اور جنگی مہمات کے لیے استعمال ہونے والے ریپر ڈرون طیارے امریکی ساختہ ہیں اور فرانس میں ان طیاروں کی کل تعداد 4 بتائی جاتی ہے۔ یہ جدید ترین ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگا ڈرون طیارہ سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :