القدس متنازعہ علاقی،آسٹریلیا اپنا سفارتخانہ منتقل نہ کرے ،ملائیشین وزیراعظم کا انتباہ

امریکہ اور آسٹریلیا سمیت کسی بھی دوسرے ملک کو اپنے سفارتخانے القدس منتقل کرنے کا کوئی حق نہیں،مہاتیرمحمد

اتوار 18 نومبر 2018 13:20

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے آسٹریلیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اسرائیل میں قائم اپنا سفارتخانہ القدس منتقل کیا تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

القدس ایک متنازعہ علاقہ ہے، جب تک اس کا تنازعہ دور نہیں کیا جاتا اس وقت تک امریکہ اور آسٹریلیا سمیت کسی بھی دوسرے ملک کو اپنے سفارتخانے القدس منتقل کرنے کا کوئی حق نہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ آسٹریلوی سفارتخانے کی القدس منتقلی اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کی حمایت اور قضیہ فلسطین کو نقصان پہنچانے کی سازش تصور کیا جائیگا۔مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ انہوںنے اپنے آسٹریلوی ہم منصب سکوٹ موریسن سے کہا ہے کہ وہ سفارتخانہ القدس منتقل کرنے سے گریز کریں ورنہ اس کے خطرناک نائج سامنے آئیں گے۔