بیرہرقسم کی زمین میں باآسانی اُگایا جاسکتاہے ، زرعی ماہرین

اتوار 18 نومبر 2018 13:50

قصور۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) زرعی ماہرین نے بیر کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگست‘ستمبرمیں پیوند کئے گئے پودے دسمبر کے آخرتک کھیت میں لگا دیں ‘بیرہرقسم کی زمین میں باآسانی اُگایا جاسکتاہے لیکن بہتر پیداوار گہری ریتلی ،میرااور چونے والی زمینوں سے حاصل ہوتی ہے، بیرکاپوداریتلی اورشورزدہ زمینوں میں بھی مناسب پیداوار دیتاہے جبکہ کم آبپاشی والے علاقوںمیں بھی باآسانی کاشت کیاجاسکتاہے،زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ زمین میں جس جگہ پودالگانا مقصود ہووہاں 1*1میٹرسائزکا گھڑاکھوددیں ،گڑھا کھودتے وقت اوپرکی مٹی 30سینٹی میٹرایک طرف رکھیں اور باقی مٹی الگ رکھیں‘گڑھے کو 2سے 3ہفتے کیلئے کھلاچھوڑ دیں ‘پودے لگانے سے کم ازکم 2ہفتے پہلے گڑھوں کی اوپروالی ایک فٹ مٹی کے برابرایک حصہ بھل اور ایک حصہ گوبرکی گلی سڑی کھاد اچھی طرح ملاکر بھردیں ،اس جگہ کو سطح زمین سے تھوڑا اونچارکھیں اور پانی لگا دیں تاکہ مٹی اچھی طرح بیٹھ جائے ،ماہرین نے کہا کہ اگر 5کلوگرام جپسم یا5کلوگرام سنگل سپرفاسفیٹ مٹی کے ساتھ ملاکر گڑھے میں ڈالیں تو زیادہ بہترہے، وترآنے پر گڑھے کا لیول زمین کے برابر کردیں۔

متعلقہ عنوان :