قبائلی علاقوں کے مسائل سے باخبر ہیں ، جلد ہی ملک کے ترقی یافتہ علاقوں کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے، شاہ فرمان
سابقہ فاٹا کے انضام کے بعد یہاں کے نوجوانوں کا ملازمتوں میں پہلے سے طے شدہ کوٹہ برقرار ہے جس کو ختم نہیں کیا گیا ہے،گورنرخیبرپختونخوا
اتوار 18 نومبر 2018 18:10
(جاری ہے)
ملاقات میں حالیہ ایس پی طاہر ڈاور کی شہادت اور اس افسوس ناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اورمرحوم کی مغفرت کیلئے دعابھی کی گئی۔
قبائلی جرگہ نے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ساتھ قبائلی اضلاع کے مکمل انضمام سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور بعض معاملات پر اپنی تجاویز و رائے پیش کیں۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کے انضمام کا مقصد یہاںکے عوام اور علاقوں کی ترقی و خوشحالی مطلوب ہے ،قبائلیوں کی عزت و وقار اور تحفظ ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے، سابقہ فاٹا کے انضام کے بعد یہاں کے نوجوانوں کا ملازمتوں میں پہلے سے طے شدہ کوٹہ برقرار ہے جس کو ختم نہیں کیا گیا ہے جبکہ قبائلی اضلاع میں خاصہ دار اور لیوی فورس کا ایک اہلکار بھی ملازمت سے فارغ نہیں ہو گا اور ان کی اپنے ہی علاقوں میں ملازمتیں برقرا رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا قبائلی علاقوں کے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کا جلد اعلان کیا جائے گا اور ترقیاتی فنڈز کو قبائلی مشران کی مشاورت سے خرچ کریں گے بلکہ کسی بھی قسم کے فیصلے میں قبائلی مشران کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.