جمعیت علماء اسلام کی صوبائی کنونینگ باڈی کا اجلاس

اتوار 18 نومبر 2018 20:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی کنونینگ باڈی کا اجلاس زیر صدارت صوبائی کنوینر مولانا عبدالخالق مری منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی معاونین ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی ، حاجی منظور احمد مینگل ، حافظ ذین الدین خیرخوا ، مولوی خورشید احمد ، مفتی غلام حیدر مولوی شاہ محمد ، سید عبدالواحد اغا ، حاجی عبدالعزیز سلیم خان ناصر ، حاجی شکور آغا ، مولوی نور الحق ، حاجی سمندر خان کھوسہ ، سیٹھ اجمل خان بازئی ، رحیم الدین ایڈووکیٹ نے شرکت کیا اجلاس تمام اضلاع کے رکنیت سازی پر بحث ہوا اور 16 دسمبر سے مرکزی کنوینر مولانا راشد محمود سومرو کے بلوچستان آمد پر غور ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی کنونگ باڈی کا اجلاس ہر مہینے میں ضرور منعقد ہوگا اور آئندہ اجلاس 13 دسمبر کو صبح 10 بجے صوبائی دفتر میں منعقد ہوگا اجلاس میں ضلع مستونگ کے لیے کمیٹی صوبائی کنوینر کے سربراہی میں تشکیل دی گئی انہوں نے ضلع تربت اور گوادر کے لیے حاجی منظور مینگل مولوی شاہ محمد اور حاجی عبدالعزیز پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی جو ان اضلاع کے کنوینروں کے ساتھ مل کر مقامی ساتھیوں کے مسائل حل کرینگے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جن لوگوں نے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کے مقابلے میں الیکشن لڑا ہیں ان کو رکنیت نہ دی جائے البتہ جن ساتھیوں نے الیکشن میں جماعت کے ساتھ تعاون نہیں کیا ہیں اور نظم نے انکے اخراج کا فیصلہ نہیں کیا ہے انکی رکنیت سازی نہیں روکی جائے گی انہوں نے کہا کہ کنونینگ باڈی کے ساتھی کسی قسم کے کمپین کا حصہ نہیں رہے گی اور رکن سازی مہم میں توسیع کے لیے مرکزی کنوینر سے درخواست کی جائی گی کہ بلوچستان کو مزید ایک یا دو مہینوں کی وقت دی جائے انہوں نے کہا کہ مرکزی کنوینر کے شیڈول اضلاع کے کنوینروں کے مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا کچھ اضلاع رکن سازی کے لیے پروگرام کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں جس میں صوبائی کنونگ باڈی کے ممبران کا شرکت لازمی ہوگا انہوں نے مذید تمام اضلاع کے کنوینروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کے مشاورت یقینی بنائے اور صوبائی معاونین روزانہ کے بنیاد پر صوبائی دفتر میں تشریف لائنگے اور ساتھیوں کے شکایات کا ازالہ کرینگے انہوں نے کہا کہ آج بروز سموار صبح 10 بجے تمام اضلاع کے کنوینروں کا اجلاس ہوگا اور 22 نومبر ضلع کوئٹہ کے کنوینگ باڈی کے زیر اہتمام ناموس رسالت کانفرنس ہوگا تمام ساتھی اس کے لیے بھر پور کوشش کریں۔