جب صدام حسین کو امریکی شہر ڈیٹرائٹ کی چابیاں دی گئیں

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 18 نومبر 2018 21:54

جب صدام حسین کو امریکی شہر ڈیٹرائٹ  کی چابیاں دی گئیں

صدام حسین نے صدر بنتے ہی ڈیٹرائٹ کے ایک  گرجا کو لاکھوں ڈالر چندہ  دیا ، جس کے بدلے انہیں ڈیٹرائٹ شہر کی چابیاں دے دی گئیں۔
1979میں صدام حسین کے صدر بنتے ہی کلدانی مقدس دل گرجا کے جیکب یاسو نے انہیں مبارک باد کا پیغام بھیجا تو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اس مبارک باد دینے پر انہیں گرجا کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر چندے کے طور پر مل جائیں گے۔

(جاری ہے)

  ایک سال بعد جیکب اپنے دو درجن ساتھیوں کے ہمراہ عراقی حکومت کے مہمان کے طور پر بغداد پہنچے۔  محل میں ان کی ملاقات صدام حسین سے ہوئی۔ ملاقات کے دوران جیکب نے صدام حسین کو ڈیٹرائٹ کے میئر کولیمان ینگ کی ہدایات کے مطابق شہر کی چابیاں پیش کی۔ اس کے جواب میں صدام حسین نے جیکب سے کہا کہ میں نے سنا ہے آپ کا گرجا  مقروض ہے۔ کتنا قرض ہے؟ صدام حسین نے جیک کو مزید 2 لاکھ ڈالر دے دئیے۔2003 میں انہی جیکب نے صدام حسین کو امریکا کی پتلی قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :