یمنی فوج کا حجہ میں عاہم مثلث پر دوبارہ قبضہ،بمباری سے درجنوں گاڑیاں تباہ

مسلح افواج نے عاہم تکون سے مشرق اور شمال میں واقع متعدد دیہات پر کنٹرول حاصل کرلیا ،عرب اتحادی فوج

پیر 19 نومبر 2018 12:10

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) یمن کی قومی فوج نے شمال مغربی گورنری حجہ میں واقع عاہم مثلث پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے اور اس سے متصل واقع دیہات پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ عرب اتحاد ی فوج کے لڑاکا جیٹ نے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں ، اجتماعات اور ان کے لیے آنے والی کمک پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں حوثیوں کی متعدد فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج اس علاقے میں عرب اتحاد کی مدد سے حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف لڑرہی ہے۔

یمنی فوج کے ذرائع نے بتایا کہ مسلح افواج نے عاہم تکون سے مشرق اور شمال میں واقع متعدد دیہات پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور باقی دیہات پر کنٹرول کے لیے حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

یمنی فوج کے میڈیا دفتر نے اطلاع دی کہ عرب اتحاد ی فوج کے لڑاکا جیٹ نے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں ، اجتماعات اور ان کے لیے آنے والی کمک پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں حوثیوں کی متعدد فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئی ۔

عاہم مثلث کو یمن کے اس علاقے میں بڑی تزویراتی اہمیت حاصل ہے۔ یہ اس کے شمال میں واقع شہروں حرض ، میدی ، جنوبی شہر حیران اور مشرق میں واقع نظامتوں حجور ، مستبا اور بکیل المیر کے درمیان ایک سنگم ہے۔اسی سنگم پر دوصوبے صعدہ ، عمران کا حرض ، میدی اور الحدیدہ سے ملاپ ہوتا ہے۔یمنی فوج کے اس تزویراتی اہمیت کی حامل تکون پر کنٹرول کو الحدیدہ میں گھیرے میں آئی ہوئی حوثی شیعہ ملیشیا کے لیے ایک بڑا فوجی دھچکا قرار دیا جارہا ہے اور یہ بھی فوج کی دارالحکومت صنعاء اور الحدیدہ کے درمیان شاہراہ کو منقطع کرنے ایسی جنگی کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :