اداکارببرک شاہ فلم ’’آئی ہیٹ لو ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف

پیر 19 نومبر 2018 14:03

اداکارببرک شاہ فلم ’’آئی ہیٹ لو ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) اداکارببرک شاہ فلم ’’آئی ہیٹ لو ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ ببرک شاہ ان دنوں لاہور کے مختلف علاقوں میںفلم ’’آئی ہیٹ لو ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

اس فلم میںببرک شاہ مرکزی کردار اداکررہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ فلم انڈسٹری کے سپر سٹار شاہد ،شفقت چیمہ ، کامران مجاہد ، فرحان علی ، آفرین پری ، دیا علی ، اور سونو بھٹی سمیت دیگرا داکار شامل ہیں۔

فلم کے رائٹر وڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں ۔اس حوالے سے ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ میری فلم آئی ہیٹ لو ایک منفرد اور دلچسپ موضوع پر بنائی جارہی ہے اور یہ فلم انڈسٹری کے لئے ایک تحفہ ثابت ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ فلم کی کامیابی کے بعد لاہور سے بڑے پیمانے پر فلم سازی کارحجان فروغ پائے گا ۔

متعلقہ عنوان :