ڈبلیو بی کی تمام مصنوعات پر 35 فیصد تک رعایت کی پیشکش

پیر 19 نومبر 2018 20:22

ڈبلیو بی کی تمام مصنوعات پر 35 فیصد تک رعایت کی پیشکش
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ڈبلیو بی نے ربیع الاول کے ماہ مقدس میں ’’Blessed Week‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ یہ مہم قدرتی و ہربل مصنوعات کی تمام وسیع مصنوعات پر 35 فیصد تک رعایت کے ساتھ 18 نومبر 2018ء سے 25 نومبر 2018ء تک تمام سٹورز پر اور آن لائن جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ہیمانی کی طرف سے WB محتاط طریقے سے منتخب کی گئی بہترین قدرتی مصنوعات کو آگے بڑھانے کیلئے وسیم بادامی اور ہیمانی کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے جو مستند اور قدرتی مصنوعات کی فراہمی کا وعدہ کرتا ہے۔

ہربل چائے، ہربل آئل، اروما تھراپی مصنوعات، مساج کریم، ہربل ہیئر اینڈ سکن کیئر مصنوعات کی وسیع مصنوعات کے ساتھ ہیمانی نے خود کو ایک معروف ہربل اور نیچرل کمپنی کے طور پر قائم کیا۔ WB کے اس وقت دوبئی، کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت 12 شہروں میں 24 سٹورز ہیں۔ Blessed آفر کے لئے www.wbhemani.com ملاحظہ کیجئے۔