بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی دعوة اکیڈمی برائے خواتین آئندہ ماہ کالج اور یونیورسٹی کی خواتین اساتذہ کیلئے 36 واں اسلامی تربیتی پروگرام منعقد کرے گی

پیر 19 نومبر 2018 22:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوة اکیڈمی برائے خواتین آئندہ ماہ کالج اور یونیورسٹی کی خواتین اساتذہ کیلئے 36 واں اسلامی تربیتی پروگرام کا انعقاد کرے گی جس میں قرآن و حدیث کی اہمیت اور اسلامی طرز زندگی کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو دعوة اکیڈمی کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ یہ تربیتی پروگرام 23 دسمبر سے 4 جنوری تک منعقد ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام میں بحیثیت مسلمان خواتین اساتذہ، ان کے کردار، حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔ تربیتی پروگرام میں ملک بھر سے خواتین اساتذہ کو مدعو کیا گیا ہے، پروگرام میں شرکت کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 نومبر رکھی گئی ہے۔