کابینہ کے کسی حصے پر ابھی تک کرپشن کا کوئی شائبہ تک نہیں،فیصل واڈا

اعظم سواتی کے معاملے پر چیف جسٹس کے فیصلے پر من و عن عمل در آمد احسن جمیل گجر کی وجہ سے نہ گرایا جانیوالا پٹرول پمپ ضرور گرے گا :وفاقی وزیر کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

پیر 19 نومبر 2018 23:57

کابینہ کے کسی حصے پر ابھی تک کرپشن کا کوئی شائبہ تک نہیں،فیصل واڈا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہکابینہ کے کسی حصے پر ابھی تک کرپشن کا کوئی شائبہ تک نہیں،اعظم سواتی کے معاملے پر چیف جسٹس کے فیصلے پر من و عن عمل در آمد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

احسن جمیل گجر کی وجہ سے نہ گر ایا جانیوالا پٹرول پمپ ضرور گرے گا ، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ کابینہ کے کسی حصے پر ابھی تک کرپشن کا کوئی شائبہ تک نہیں ہے ، انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں نوازشریف کی جانب سے جھوٹ بولنے سے بڑی کرپشن کیاہے اعظم سواتی کے معاملے پر چیف جسٹس کے فیصلے پر من و عن عمل در آمد کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ احسن جمیل گجر کی وجہ سے نہ گرایا جانیوالا پٹرول پمپ ضرور گرے گا ، میں احسن جمیل گجر کونہیں جانتا لیکن یہاں کسی کو کسی کے ساتھ منسلک کردینا بہت آسان ہوتا ہے جبکہ حقائق کچھ اور ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بڑے موقر اخبار نے چیف جسٹس کے نا م سے خبر چلائی تھی لیکن بعد میں وہ خبر غلط ثابت ہوئی۔