لاء جسٹس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 12 کروڑ4 لاکھ روپے جاری

منگل 20 نومبر 2018 12:13

لاء جسٹس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 12 کروڑ4 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں لاء جسٹس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 12 کروڑ4 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 69 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں ترقیاتی کاموں کے لئے 30 لاکھ، عوامی رائے عامہ مہم کے لئے 54 لاکھ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 10کروڑ70 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔