چیئرمین نیب کی13کیسزکی انکوائریاں،2ریفرنس دائر کرنےکی منظوری

نیب ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس، سابق وفاقی وزیراکرم درانی، سابق صوبائی وزیرنثارکھوڑو، سابق وفاقی وزیرارباب عالمگیر، عاصمہ ارباب عالمگیر اورسینیٹر روبینہ خالد کیخلاف انکوائری کی منظوری، تمام افراد پر بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوزکا الزام ہے۔اعلامیہ نیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 نومبر 2018 17:19

چیئرمین نیب کی13کیسزکی انکوائریاں،2ریفرنس دائر کرنےکی منظوری
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 نومبر 2018ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے13 کیسز کی انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دے دی، جبکہ 2 ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، نیب نے سابق وفاقی وزیر اکرم درانی، سابق صوبائی وزیرنثار کھوڑو، سابق وفاقی وزیرارباب عالمگیر، عاصمہ ارباب عالمگیر اورسینیٹر روبینہ خالد کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب کی سربراہی میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں زیرتفتیش کیسزمیں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور نئے کیسز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر13 لوگوں کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ نیب کے مطابق نیب نے سابق وفاقی وزیراکرم درانی کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح نیب نے سابق صوبائی وزیرنثار کھوڑو، سابق وفاقی وزیرارباب عالمگیر، عاصمہ ارباب عالمگیر کیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔اجلاس میں سینیٹر روبینہ خالد سمیت دیگر 5 افراد کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔ چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس میں بدعنوانی کے 2 ریفرنس دائرکرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کیسز ترجیحی بنیادوں پر منطقی انجام تک پہنچائے جائیں۔

نیب کے دفاترز میں آنے والوں کا احترام کیا جائے۔احتساب سب کیلئے کی پالیسی جاری رہے گی۔ دوسری جانب سینئر صوبائی وزیرپنجاب عبدالعلیم خان کے خلاف ملک پور کی رہائشی خاتون اور دیگر سائلین نے زمین پر قبضہ کرنے کی درخواست دائر کردی۔ نیب لاہورنے اگست 2018ء میں درخواست وصول کرکے ڈائری نمبر جاری کیا۔درخواست دائر کیے 3 ماہ گزر گئے۔علیم خان کیخلاف خاتون سائل اور دیگر نے زمین پر قبضہ کرنے پر نیب لاہور سے تین مہینے پہلے رجوع کیا۔

نیب نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔تین بعد نیب سے رجوع کیا گیا تو جواب ملا کہ مزید 2سے 3 مہینے انتظار کرو۔ درخواست کے مطابق علیم خان نے ملک پور کے علاقے میں زمین پر قبضہ کیا اور رقم بھی ادا نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام نیب بیورودفاترز 2مہینے میں درخواست وصول کرکے کاروائی کرنے کے مجاز ہیں۔