لاہور میں ڈینگی کی وباء کا کوئی خطرہ نہیں ،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد

منگل 20 نومبر 2018 20:04

لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد نے کہا ہے کہ لاہور میں ڈینگی کی وباء کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔رواں سا ل لاہور میں ڈینگی کے مشتبہ کیسز کی تعداد 1712اور 14کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ گذشتہ سالوں کی نسبت انتہائی کم ہیں۔انھوں نے کہا کہ شہریوں میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی ہونے کی وجہ سے ڈ ینگی سرویلنس میںآسانی ہوئی ہے۔

یہ بات ڈاکٹر منیر احمد نے لاہور میں ڈینگی کی صورتحال پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول پروگرام ڈاکٹرسعیداحمد گھمن,سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر سعیداللہ,ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل,ڈاکٹر عامر، ڈاکٹر سرور صادق اور عبدالجبار نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منیر احمد نے کہا کہ لاہور کے تمام ٹاونز میں آبادی کے تناسب سے عملہ تعینات کیا جائے۔

علامہ اقبال ,نشتر اور سمن آباد ٹاون میں ڈینگی سرویلنس کے لیے عملہ کی تعداد بڑھا دی جائے۔انھوں نے کہا کہ ڈینگی سیزن ختم ہونے کے قریب ہے ؂البتہ اس موسم میں مچھر گھروں میں پناہ لیتے ہیںایسے موسم میں ان ڈور سرویلنس پر زیادہ توجہ دی جائے۔انھوں نے کہا کہ ینگی سرویلنس اور لاروا سائیڈنگ کے لیے پرواگرام کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کیا جائے اور شہر کے تمام ٹاونز میں سرویلنس اور لاروا سائیڈنگ کی سرگرمیاںجاری رکھی جائیں۔

سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر سعید اللہ نے اجلاس کو بتا یا کہ لاہور کے تمام ٹاؤنز میں ڈینگی سرویلنس سرگرمیاںباقاعدگی سے جاری ہیں تاہم جن ٹاونز میں عملہ کی کمی ہے اسے جلد پورا کرلیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل نے اجلاس کو لاہور میں ڈینگی کنٹرو ل کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔