ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کو فراہم کردہ حکومتی وسائل کے مقابلے میں عوام کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات /میڈیکل کوریج کی مایوس کن شرح پر تشویش کا اظہار

منگل 20 نومبر 2018 23:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) پالیسی اینڈ سٹریٹجک پلاننگ یونٹ پنجاب کے ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر احمد ندیم ذکاء کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کو فراہم کردہ حکومتی وسائل کے مقابلے میں عوام کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات /میڈیکل کوریج کی مایوس کن شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ہیلتھ کو بہتری کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ، ذرائع کے مطابق دستیاب وسائل کے مقابلے میں ایک طے شدہ فارمولے کے تحت ضلع بھر میںگزشتہ ماہ میڈیکل کوریج کی شرح 72فیصد رہی ، جبکہ حکومت نے 100فیصد کا ہدف مقرر کر رکھا ہے ،جسے ضلع بھکر نے پورا کیا جبکہ میانوالی اور خوشاب میں میڈیکل کوریج 98فیصد رہی ، تاہم ضل سرگودھا میں ناقص صورتحال پر صوبائی حکام نے ضلعی سربراہان کو نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات اٹھانے اور سستی و کاہلی کا مظاہرہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :