بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز، پاکستان کی ٹاپ پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا

منگل 20 نومبر 2018 23:39

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز، پاکستان کی ٹاپ پوزیشن ..
دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) بھارت اور آسٹریلیا کے مابین شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے نتائج سے پاکستان کی ٹاپ پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز (آج) بدھ سے ہو گا تاہم دونوں ٹیموں کی ہار یا جیت سے پاکستان کی ٹاپ پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اگر بھارتی ٹیم آسٹریلیا کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرے تو اس کی دوسری پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی البتہ کینگروز کے ہاتھوں کلین سویپ کی صورت میں اسے دوسری پوزیشن سے محروم ہونا پڑے گا اور اس کی جگہ آسٹریلوی ٹیم دوسرے نمبر پر آ جائے گی، اسی طرح اگر آسٹریلیا کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تو اس کی چوتھے نمبر پر تنزلی ہو گی۔

دونوں ٹیموں کے سیریز میں 2-1 کے نتائج سے دونوں کے ریٹنگ پوائنٹس بڑھیں گے لیکن دونوں ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر برقرار رہیں گی۔