کینیا میں اطالوی خاتون کا اغوا

بدھ 21 نومبر 2018 15:20

نیروبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) اٹلی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو افریقی ملک کینیا میں مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ یہ خاتون کینیا کے جنوب مشرقی کیلیفی علاقے کے گاؤں چاکاما میں رضاکارانہ بنیاد پر خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ منگل کو ایک دیہات پرکیے گئے حملے میں مسلح افراد نے بلا اشتعال اور بے تحاشا فائرنگ کی اور جاتے ہوئے رضاکار اطالوی خاتون کو اپنے ساتھ لے گئے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ کرنے والے کسی منظم جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھتے ہیں یا کسی مذہبی تنظیم کے جنگجو تھے۔