ایس ایس پی سکھرکا شہر بھر میں12 ربیع الاول کے حوالے سے نکلنے والے جلوسوں کے تمام روٹس کاتفصیلی دورہ

بدھ 21 نومبر 2018 19:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ نے شہر بھر میں12 ربیع الاول کے حوالے سے نکلنے والے جلوسوں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے تمام روٹس کا تفصیلی دورہ۔ پولیس اعلامیہ کے مطابق دورے کے دوران ریلیوں کے روٹس اور سیکورٹی ڈیپلائمینٹ متعلق تفصیلی جائزہ لیا، جلوسوں کے راستوں پر قائم عمارتوں کی چھتوں پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر نے 12ربیع الاول کے دن امن و امان کے قیام اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کی ہدایات جاری کیں۔ ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں نکلنے والے جلوسوں کے حوالے سے بریفنگ لی اور روٹس کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے 12 ربیع الاول کے دن ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی چیکنگ اور پیٹرولنگ میں اضافے سمیت سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ نے جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیااور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام سے ملاقات میں پولیس کیساتھ تعاون کی اپیل بھی کی۔

متعلقہ عنوان :