وزیراعلیٰ محمودخان کی چمن کی جامع مسجدمیں دھماکے کی مذمت

بدھ 21 نومبر 2018 22:20

پشاور۔21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے چمن کی سرخ جامع مسجد میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کااظہار کیاہے۔ انہو ں نے کہاکہ دہشتگرد اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں مایوسی اورپسپائی کے عالم میں کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اورزخمی افرادکی جلدصحت یابی کی بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :