جرمنی آسیہ بی بی اوران کے خاندان کوپناہ دینے کے لیے تیار

اب یہ فیصلہ آسیہ بی بی اور ان کے خاندان نے کرنا ہے کہ آیا وہ جرمنی آنا چاہتے ہیں یا نہیں،جرمن رکن پارلیمنٹ

جمعرات 22 نومبر 2018 16:07

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) پاکستانی مسیحی خاتون آسیہ بی بی اور ان کے خاندان کو جرمنی نے رہائشی ویزا جاری کرنے کی اجازت دے دی ۔ اس بات کی تصدیق جرمن رکن پارلیمان پروفیسر ہیریبرٹ ہِرٹے نے ایک جرمن ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کی ۔

(جاری ہے)

جرمن پارلیمان میں یونین جماعتوں سی ڈی یو اور سی ایس یو کے دھڑے کے سربراہ پرفیسر ہیریبرٹ ہِرٹے نے جرمنی کے ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تازہ اطلاعات کے مطابق جرمن حکومت نے آسیہ بی بی اور ان کے خاندان کے افراد کو جرمنی کا رہائشی ویزہ دینے کی اجازت دے دی ہے۔

ہِرٹے کے مطابق اب یہ فیصلہ آسیہ بی بی اور ان کے خاندان نے کرنا ہے کہ آیا وہ جرمنی آنا چاہتے ہیں یا نہیں۔پروفیسر ہیریبرٹ ہِرٹے کا مزید کہنا تھا کہ فرانس، برطانیہ اور کینیڈا بھی آسیہ بی بی کو اسی طرح کی پیشکش کر چکے ہیں۔ اس طرح اب ان کے پاس اس بات کی چوائس موجود ہے کہ وہ کس مغربی ملک میں رہنا چاہتی ہیں۔ہیربرٹ ہِرٹے کے مطابق جرمن حکومت پاکستان حکام کے ساتھ رابطہ کر کے مزید فیصلہ کرے گی۔