چھکوں کی تیز ترین ڈبل سنچری،روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

جمعرات 22 نومبر 2018 20:55

چھکوں کی تیز ترین ڈبل سنچری،روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور اوپننگ بلے باز روہت شرما نے ون ڈے انٹر نیشنل کرکٹ میں چھکوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرنے کا سابق پاکستانی آل رانڈر شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔

(جاری ہے)

روہت شرما نے ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریز کے پانچویں او ر آخری مقابلے میں 105رنز کے انتہائی کم ترین ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے محض56گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 63رنز بنائے ،وہ اس میچ سے قبل 198چھکے رسید کرچکے تھے ، اس اننگز کے دوران دوسرا چھکا لگاتے ہی وہ نا صرف چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والے دوسرے بھارتی بلے بازبن گئے بلکہ ون ڈے کرکٹ میں چھکوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرنے کا سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ۔

روہت شرمانے اپنی 187ویں ون ڈے اننگز کے دوران200واں چھکا رسید کیا جب کہ شاہد آفریدی نے 195اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا