ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہونے والے ڈی ایس پی بٹگرام فرمان اختر کو ڈوئیاں خشکی ہری پور میں سپرد خاک کر دیا گیا

جمعہ 23 نومبر 2018 20:56

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہونے والے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بٹگرام فرمان اختر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقہ ڈوئیاں خشکی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہدالله سمیت پولیس کے افسران کی کثیر تعداد کی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہونے والے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بٹگرام فرمان اختر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدآبائی علاقہ ڈوئیاں خشکی ہری پور میں سپردخاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہدالله، ایس پی انوسٹی گیشن بٹگرام سردار خان، ایس پی پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ قمر حیات خان، ڈی ایس پی کیڈٹ محمد صابر، امجد حسین، ایس ایچ اوز، صدر پریس کلب ہری پور ذاکر تنولی، وقاص احمد وکی، ویلج اینڈ نیبرہڈ کونسلز ایسوسی ایشن کے صدر ملک فیصل اقبال خان سمیت علاقہ کی سرکردہ شخصیات، بلدیا تی نمائندوں اور علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :