منشا بم سے واگزار کرائی جانے والی اراضی مکمل طور پر محفوظ ہے

دوبارہ قبضے کی کوشش کرنے والے سے سختی سے نپٹاجائیگا‘ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے

ہفتہ 24 نومبر 2018 19:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز)عبدالشکور رانا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کے دوران جوہرٹاون لاہور کے علاقے میں منشا بم سے واگزار کرائی جانے والی اراضی ایل ڈی اے کے کنٹرول میں ہے اور مکمل طور پر محفوظ ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے کسی حصے پرکسی کو بھی دوبارہ قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا اور ایسی کوشش کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا ۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ پی آئی اے روڈ جوہر ٹاون پر منشا بم کے ناجائز قبضے سے واگزار کرائی جانے والی اراضی بدستور ایل ڈی اے کے قبضے میںہے جس پر کوئی دوبارہ ناجائز قبضہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتا - اس پر کسی قسم کی کوئی غیر قانونی تعمیرات دوبارہ قائم نہیں ہوئیں۔اس سلسلے میں پھیلائی جانے والی افواہیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔