پتوکی‘تحریک لبیک پاکستان کے دس کارکنان گرفتار‘مزید گرفتاریوں کیلئے کارروائیاں جاری

اتوار 25 نومبر 2018 12:20

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2018ء) تحریک لبیک پاکستان کے دس کارکنان گرفتار‘ گرفتار کارکنان کا تعلق برج مہالم’ملانوالا‘اسماعیل ٹاؤن ‘ناروکی ماہجہ‘ منڈیکی گاؤں لبانہ چک 37 سے ہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان پتوکی کے سینیئر رہنما عبدالروف روفی بھی گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس پتوکی ایس ایچ اؤ ثقلین بخاری اور تھانہ صدر پتوکی ایس ایچ او محمود الحسن کی قیادت میں تحریک لبیک پاکستان کے سینئر رہنما اور کارکنوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کے شہر پتوکی اور گردو نواح میں چھاپے پولیس نے دس سے زائد سینئر رہنما و کارکن گرفتار کر لیے جبکہ عبدالروف روفی کو ان کی رہائش گاہ اسماعیل ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا .۔

(جاری ہے)

گرفتار کئے جانے والے کارکنوں کو تھانوں کی بجائے خفیہ مقام پر رکھا جا رہا ہے گرفتار کارکنان کا تعلق برج مہالم۔ملانوالا ۔اسماعیل ٹاؤن ۔ناروکی ماہجہ۔ منڈیکی گاؤں لبانہ چک 37 سے ہے۔ گرفتاریوں کی اطلاع ملتے ہی تحریک لبیک کی مقامی قیادت سمیت متعدد کارکن غائب ہو گئے تحریک لبیک پاکستان کے مزید کارکنان گرفتار کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں -

متعلقہ عنوان :