پاکستان اور بھارت کو تمام تنازعات کے حل کیلئے بامقصد مذاکرات کرنے چاہئیں،
اپنے وسائل بے روزگاری اور غربت کے خاتمے پر لگانے چاہئیں، خطے میں امن کیلئے کرتار پور راہداری طرز پر دیگر اقدامات بھی اٹھانے ہوں گے، راہداری کھولنا ہماری حکومت کا تاریخی اقدام ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب
بدھ 28 نومبر 2018 19:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بابا گرونانک نے یہاں امن و محبت کی جو شمع روشن کی، رہتی دنیا تک لوگ اس سے مستفید ہوتے رہیںگے۔ انہوں نے کہاکہ بابا گرونانک کے امن وآشتی کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
اس پیغام کا خلاصہ یہ ہے کہ باہمی محبت کے فروغ سے دلوں کی قدورتیں کم اور فاصلے سمٹ جائیں گے، ہم باہمی فاصلے کم کرنے کیلئے راہداری کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، بابا گرونانک نی18 سال یہاں گزارے، سالہاسال انہوں نے یہاں محبت اور رواداری کا درس دیا، باباگرونانک جیسا شخص کسی ایک مقام یا علاقے سے منسوب نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی رسومات ہر مذہب کے چاہنے والوں کیلئے ثقافتی ورثہ ہوتاہے، دین اسلام مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے، قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کہا تھا کہ آپ آزاد ہیں اپنے مندروں میں جانے کے لئے، اپنی مسجدوں میں جانے کے لئے، ریاست پاکستان کا کسی مذہب، ذات، نسل سے کوئی لینادینا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرتارپور آنے والوں کو لاہور سے 130 کلومیٹر کا سفر طے کر یہاںآنا پڑتا تھا۔ اب صرف 3سے 4 کلومیٹر کا سفر ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ کئی دہائیوں سے یہ مطالبہ تھا کہ اور ہم بھی راہداری کھولنا چاہتے تھے تاہم پاکستان اور بھارت کے تعلقات نے ہمیں روک کے رکھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ اقدام حکومت کا معنی خیز اور تاریخی پیشرفت ہے۔ پورے خطے پر اس کے اثرات مرتب ہوںگے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے لئے نادر موقع ہے کہ وہ اپنے جملہ تنازعات کے لئے بامقصد مذاکرات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وسائل غربت اور بیروزگاری کے خاتمے پر لگانے چاہیے، پر امن خطے کے لئے اس طرز کے دیگر اقدامات بھی اٹھانے پڑیں گے۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.