غیر حاضر اساتذہ کے خلاف قانونی کاروائی اور تنخواہ سے کٹوتی کی جائیگی اساتذہ ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی کو سر انجام دیں ڈیوٹی سے غفلت ناقابل برداشت ہے ،ڈپٹی کمشنر بارکھان سہیل احمد ہاشمی

ہفتہ 1 دسمبر 2018 00:40

کوئٹہ۔30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر بارکھان سہیل احمد ہاشمی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقدہوا۔اجلا س میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رئیل ٹائم سکول مانیٹرنگ کے ڈسٹر کٹ منیجر اور دیگر آفیسران نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اِس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قوم کی ترقی کا راز تعلیم میں ہے ترقی یافتہ قوموں نے ترقی کے اہداف تعلیمی نظام کو بہتر بنا کے ہی حاصل کئے ہیںتعلیم ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے قوم کو مشکلات سے نجات دِلا ئی جاسکتی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف قانونی کاروائی اور تنخواہ سے کٹوتی کی جائیگی اساتذہ ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی کو سر انجام دیں ڈیوٹی سے غفلت ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے ہدایات کی کہ تعلیمی آفیسران تعلیم کی بہتری کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ تعلیمی مسائل کو کم کرنے اور معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :