ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک

ہفتہ 1 دسمبر 2018 14:53

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) نواحی گاؤں میرعالم کے قریب دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانہ درابند کی حدود میں واقع گاؤں میرعالم کے قریب پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مقامی کمانڈر تھا جوسنگین وارداتوں سمیت ڈی پی او ہری پور پر حملے کا مرکزی ملزم بھی تھا۔