ْ این اے 57 میں عوامی مسائل کے حل کے لئے جلد کمیٹی تشکیل دی جائے گی ، صداقت علی عباسی

مری کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے لوئر ٹوپہ کوہالہ کا کام شروع ہو چکا ہے انشا اللہ اسے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ،رکن قومی اسمبلی

ہفتہ 1 دسمبر 2018 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 57 میں عوامی مسائل کے حل کے لئے جلد کمیٹی تشکیل دی جائے گی ، مری کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ،لوئر ٹوپہ کوہالہ کا کام شروع ہو چکا ہے انشا اللہ اسے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز مارگلہ ٹاؤن میں اپنے حلقے کی عوام سے ملاقا ت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مری کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ لوئر ٹوپہ کوہالہ روڈ کا کام شروع ہو چکا ہے انشا ء اللہ اسے جلد مکمل کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مری کو گزشتہ کئی سالوں سے نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے منصوبے تاخیرکا شکار ہوئے جبکہ مسائل دن بدن بڑھتے چلے گئے ۔صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ مری میں بہت سارے منصوبے ایسے ہیں جو گزشتہ 5 سال سے تاخیر کا شکار ہیں انہیں بھی جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے مری میں ترقیاتی کا موںکا جال بچھائیں گے۔ )طیب عباسی)