ٹرمپ کی بیٹی ہونے کی دعویدار چیف جسٹس کے پاس پہنچ گئی

میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہوں ، مجھے امریکہ بھجوایا جائے ، عمارہ مظہر کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 2 دسمبر 2018 15:42

ٹرمپ کی بیٹی ہونے کی دعویدار چیف جسٹس کے پاس پہنچ گئی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02دسمبر 2018ء) ٹرمپ کی بیٹی ہونے کی دعویدار عمارہ مظر چیف جسٹس ثاقب نثار کی آمد پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے۔ عمارہ مظہا کاکہنا ہے کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہوں ، مجھے امریکہ بھجوایا جائے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار اس وقت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں موجود ہیں جہاں وہ مفاد عامہ کے مختلف کیسسز نمٹا رہے ہیں۔

اس موقع پر سائلین کی بڑی تعداد بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر موجود ہے ان میں سے ایک خاتون ایسی بھی ہے جو یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہے۔اس خاتون کا نام عمارہ مظہر ہے اور اس نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ اسے امریکہ بھجوا دیا جائے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس خاتون کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے میں یہاں کی عوام اور مولانا کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں دل سے مسلمان ہوں کیونکہ اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میں مسلمان نہیں ہوں اس لئیے وہ مجھ سے غلط برتاو کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ میں نے پیدل ساری دنیا پار کی ہے ۔سیاسی فسادات کی وجہ سے میں اپنے باپ ڈونلڈ ٹرمپ سے دور چلی گئی۔میں ان سے ملی تھی تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے میرے حصے کے سارے پیسے ہمارے سیاستدانوں کو دے دئیے ہیں اس لئیے مجھے انتظار کرنا ہوگا۔اس خاتون کا کہنا تھا کہ اب میرے والد مجھے یاد کرتے ہیں اور میں بھی انکو یاد کرتی ہوں اور میں یہاں اس لیے آئی ہوں کہ مجھے امریکہ میرے والد ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس بھیجا جائے۔اسکا کہنا تھا کہ میں یہاں کوئی مذاق نہیں کر رہی میں یہاں سنجیدہ بات کرنے آئی ہوں ۔