یونین کونسل 37نشاط آباد میں صفائی کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد

پیر 3 دسمبر 2018 23:38

فیصل آباد۔3 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) فیصل آبا د ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے حوالہ سے یونین کونسل 37نشاط آباد میں صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کے پی آر او ،کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سٹاف،سپروئزر ،انسپکٹراور ویسٹ ورکرز شامل تھے۔

(جاری ہے)

کمیونیکیشن سٹاف نے ویسٹ ورکرز کے ہمراہ شہریوں میں صفائی ستھرائی کے متعلق آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے اور کہا کہ صفائی کو اپنائے اور اپنے اردگرد کے ماحول صاف شفاف اورخوشگوار بنائیں ۔

کارنر میٹنگ کے دوران پی آر او نے کہا کہ ہم گلی گلی محلے محلے اس عزم کے ساتھ نکلے ہیں کہ عوام کے تعاون سے شہر فیصل آباد کو خوبصورت بنانا ہے اور عوامی آگاہی وہ بنیادی عمل ہے جس سے شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے میں مدد مل سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایف ڈبلیو ایم سی ہر طرح سے فیصل آباد کے شہریوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے ان میں شعور اجا گر کرنا چاہتی ہے تاکہ لوگ خود اپنے شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے لئے مثبت کردار اد ا کریںاور ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :