رحیم یارخان، محکمہ ریونیو کے ترقی پانے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

پیر 3 دسمبر 2018 23:45

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ اداروں کی نیک نامی، استحکام اور کامیابی میں تمام ملازمین کایکساں کردار ہے، کوئی ملازم چھوٹا بڑا نہیں ہوتا صرف ذمہ داریاں مختلف ہوتی ہیں جنہیں ہر کوئی اپنے دائرہ اختیار میں نبھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ریونیو کے ان سروس پروموشن کے تحت ترقی پانے والے ملازمین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔