ماحولیاتی تبدیلیاں کئی ہزار سالہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا خطرہ
کئی تہذیبیں فنا ، قدرتی ماحول کا بڑا حصہ معدوم ہو سکتا ہے، پولینڈ میں ماحولیات کانفرنس سے ماہرین کا خطاب
منگل 4 دسمبر 2018 13:55
(جاری ہے)
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوترش نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں کئی ممالک کے لیے پہلے ہی زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دنیا کم کاربن والی معیشت کی طرف منتقلی کے سفر میں ابھی تک اس مقام کے قریب بھی نہیں پہنچی جہاں ہمیں ہونا چاہیئے تھا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج چار سال کے دوران کم ہونے کے بعد اب پھر بڑھ رہا ہے۔اس سے قبل پولینڈ میں ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں کانفرنس کے آغاز پر عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو روکنے کے لیے سرگرم چار سرکردہ ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ زمین نازک موڑ پر پہنچ گئی ہے۔اقوامِ متحدہ کی زیرِ نگرانی ہونے والی کانفرنس میں چار سابق صدور نے موثر فیصلہ سازی پر زور دیا۔ان میں فجی کے فرینک بینی مارمرا، مراکش کے صلاح الدین مزوار، فرانس کے لوراں فابیوس اور پیرو کے مینوئل پلگر ویڈال شامل ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دنیا پیرس معاہدے میں طے پانے والے اہداف حاصل کرنا چاہتی ہے تو اسے خطرناک گیسوں کے اخراج میں فوری کمی لانا ہو گی۔پولینڈ میں جاری اس کانفرنس کے لئے دنیا کے 29 ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت نے خصوٖصی پیغامات جاری کئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.