ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس لائن مردان میں تربیتی مشقیں

منگل 4 دسمبر 2018 21:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) ضلعی پولیس سربراہ مردان سجاد خان نے کہاہے کہزمانہ امن میں ہونے والی پروفیشنل تربیتی مشقیں ہی عملی میدان میں سیکورٹی فورسز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں‘ قانون اور ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے پولیس فورس کو عصر حاضر کی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سرکاری و عوامی تنصیبات کے دفاع کی غرض سے پولیس ہیڈکوارٹر مردان میں ماہرین کیساتھ اینٹی رائیڈ تربیتی مشقیں جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ مردان کے خصوصی احکامات پر پولیس لائن مردان میں جوانوں کو مجمع خلاف قانون کو ہینڈل کر کے منتشر کرنے یا شر پسند عناصر کی جانب سے ہونے والی گڑ بڑ سے بہتر انداز میں نمٹنے کیلئے جدید تربیت یافتہ ماہر سٹاف کے زیر نگرانی اینٹی رائیڈ تربیتی مشقیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں آر آئی پولیس لائن اور دیگر پولیس افسران کی موجودگی میںمنگل کے روز عوامی املاک اور سرکاری تنصیبات کی حفاظت کرتے ہوئے شر پسند عناصر کو حراست میں لینے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر سجاد خان نے کہا کہ عملی میدان میں قانون نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس فورس ریاستی طاقت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کو درپیش عصر حاضر کے مختلف چیلنجز سے بہ احسن طریقے سے عہدہ برآ ہونے کیلئے زمانہ امن میں کی جانی والی مخصوص تربیتی مشقیں ہی عملی میدان میں سیکورٹی فورسز کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں جس سے ان کی خود اعتمادی میں اضافہ اور فورسز کا مورال بلند ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :