ڈی جی ریسکیو 1122 کے زیرصدارت اجلاس ‘ ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیاگیا

منگل 4 دسمبر 2018 21:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) سیکرٹری محکمہ آباد کاری و بحالی اورڈائر یکٹرجنرل ریسکیو 1122ڈاکٹراسد علی خان کی سربراہی میں منگل کے روزمنعقدہ ماہانہ اجلاس میں ادارے کی کا رکر دگی کا جا ئزہ لیا گیا،ریسکیو 1122کے ترجمان کے مطابق اجلاس میںبتایا گیا کہ نومبرکے دوران صوبے کے 10اضلا ع میں 5ہزار سات سوسے زائد مختلف واقعات میںبروقت پہنچ کربہترین سہولیا ت فراہم کی گئیںجبکہ زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداددینے کے بعد ہسپتال منتقل کیاگیا ،ڈاکٹراسد علی خان نے بتایا کہ ریسکیو 1122کی جانب سے پختو ن روایت کو برقرار رکھتے ہوئے زچگی کی صورتحال میں80 خواتین کو بر وقت ہسپتا ل منتقل کیاگیا ، گزشتہ ماہ 1361ٹریفک حا د ثا ت جبکہ150آگ لگنے ،4017 میڈیکل ایمر جنسیز ، ڈوبنے کی8، عمارت گرنے کے 8اورجرائم کی65 واقعات رونما ہو ئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اسد علی خان نے بتایا کہ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے تقریبا ً 5ہزار زخمیوں اور بیماروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کیا جبکہ اس دوران 138افراد جاں بحق ہوئے ۔ ریسکیو 1122 نے ٹریفک کے ہجو م کے با وجود اوسط ٹا ئم 6منٹ میں عوام کو سہولیات فراہم کیں۔