قیصر امین بٹ نے خواجہ برادران کیخلاف باقاعدہ گواہی دے دی

خواجہ برادران اور ندیم ضیاء کی جانب سے گٹھ جوڑ سے پیراگون سوسائٹی کے اکاونٹس سے اربوں روپے حاصل کرنے کا دعویٰ

muhammad ali محمد علی منگل 4 دسمبر 2018 22:03

قیصر امین بٹ نے خواجہ برادران کیخلاف باقاعدہ گواہی دے دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 دسمبر2018ء) قیصر امین بٹ نے خواجہ برادران کیخلاف باقاعدہ گواہی دے دی، خواجہ برادران اور ندیم ضیاء کی جانب سے گٹھ جوڑ سے پیراگون سوسائٹی کے اکاونٹس سے اربوں روپے حاصل کرنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

قیصر امین بٹ نے خواجہ برادران کیخلاف باقاعدہ گواہی دے دی ہے۔ قیصر امین بٹ نے عدالت کے سامنے دی جانے والی گواہی میں انکشاف کیا کہ پیراگون سوسائٹی کی آڑ میں خواجہ برادران نے اربوں روپے کا فائدہ حاصل کیا۔ درحقیقیت پیراگون سوسائٹی کے معاملات خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ہی دیکھتے رہے۔

(جاری ہے)

قیصر امین بٹ نے عدالت کے سامنے مزید انکشاف کیا کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان اور ندیم ضیاء کے درمیان گٹھ جوڑ تھا۔

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان اور ندیم ضیاء کے درمیان گٹھ جوڑ سے ہی پیراگون سوسائٹی کے اکاونٹس سے خواجہ برادران نے اربوں روپے حاصل کیے۔ قیصر امین بٹ نے بتایا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے پیراگون سوسائٹی کی 800 کنال اراضی سے 4 ارب روپے کا فائدہ اٹھایا۔ ندیم ضیاء نے ہی 4 ارب روپت کی رقم خواجہ برادران کے اکاونٹس میں منتقل کی۔

عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف گواہی دینے کے بعد قیصر امین بٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں مزید کئی روز کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا جائے۔ عدالت نے قیصر امین بٹ کی استدعا منطور کرلی۔ جبکہ قیصر امین بٹ کی گواہی کے بعد نیب نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ خواجہ برادران نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی ہے۔ تاہم نیب کی جانب سے خواجہ برادران کی گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کیے جانے کا امکان ہے۔