Live Updates

ملک میں بڑھتی آبادی پر کیسے قابو پا یا جائے؟

سپریم کورٹ کے حکم پر ٹاسک فورس نے سفارشات مرتب کر لیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 5 دسمبر 2018 10:25

ملک میں بڑھتی آبادی پر کیسے قابو پا یا جائے؟
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 دسمبر۔2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کو قابو کرنے کے لیے سیمنار جاری ہے جس میں وزیرِ اعظم عمران خان اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار موجود ہیں. سپریم کورٹ میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق ایک روزہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صحٹ زاہد سعید نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادہی پر قابو پانے کے لیے قانون سازی کے لیے کام کا آغاز کردیا گیا ہے.

سیکرٹری صحت نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کی آبادی 20 کروڑ روپے سے تجاوز کرچکی ہے اور ممکنہ طور پر آئندہ 30 سال کے دوران اس میں دگنا اضافہ ہوجائے گا.

(جاری ہے)

زاہد سعید نے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں سب سے پہلا اقدام ٹاسک فورس کی تشکیل ہے. اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے امریکی ماہر بہبود آبادی ڈاکٹر جان بونگاٹز نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران آبادی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے منصوبہ بندی سے متعلق مہمات کی ضرورت ہے.  دوسری جانب ملک میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے کا لائحہ عمل بنانے کے لیے ٹاسک فورس نے سفارشات مرتب کر لیں. ٹاسک فورس کی یہ سفارشات آج سپریم کورٹ میں ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائیں گی. ٹاسک فورس نے سفارش کی ہے کہ اس ضمن میں اہم فیصلوں اور راہنمائی کے لیے31 دسمبر تک قومی اور صوبائی ٹاسک فورسز بنائی جائیں.

ٹاسک فورس نے مزید سفارش کی ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے خصوصی فنڈ بنایا جائے، اس حوالے سے قانون سازی کی جائے. ٹاسک فورس نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی پر شہریوں کو آگاہی دی جائے، اس موضوع کو نصاب میں شمولیت دی جائے اور اس علماءکا تعاون حا صل کیا جائے.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات