Live Updates

بل گیٹس کا پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین،

مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی منٹ کی ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے بھی تبادلہ خیال ہوا

بدھ 5 دسمبر 2018 13:29

بل گیٹس کا پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کارپوریشن کے بانی اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں اپنا تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان بدھ کو ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریباً 30 منٹ تک جاری رہنے والی اس گفتگو کے دوران وزیراعظم کے انسداد پولیو کے بارے میں فوکل پرسن بابر بن عطا بھی موجود تھے۔ بل گیٹس نے انتخاب جیتنے اور منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ گفتگو کے دوران پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے سماجی شعبے میں تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات